الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج جاری کرنے سے متعلق ریٹرنگ افسران کو ہدایت نامہ ارسال کر دیئے

جمعرات 12 جولائی 2018 23:26

الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج جاری کرنے سے متعلق ریٹرنگ افسران کو ہدایت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں انتخابی نتائج جاری کرنے سے متعلق ملک بھر کے ریٹرنگ افسران کو ہدایت نامہ ارسال کردیا ہے الیکشن کمیشن میں تمام آروز کو مراسلے بجھواتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پریذائیڈنگ افسران ووٹوں کی گنتی کی بعد فوری طور پر فارم 45تیار کریں گے جس میں امیدواروں کو پڑنے والے ووٹوں کی تفصیلات درج ہوگی اور بچ جانے والے بیلٹ پیپر کی تفصیلات فارم 46میں درج کی جائیں گی ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر نتائج کی تصدیق شدہ کاپی امیدواروں کو موقع پر جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور نتائج کی کاپی وہاں موجود پولنگ ایجنٹ کو بھی دی جاسکتی ہے ہدایت نامہ میں مزید کہا گیا کہ نتائج کی تیاری کے بعد پرزائیڈنگ افسیر تمام انتخابی مواد پیکٹ میں بند کرکے آرو کو بھیجنے کا پابند ہوگا اور نتائج کی تیاری کیلئے پرزائیڈنگ افیسر امیدواروں اور ان کے ایجنٹ کو تحریری نوٹس جاری کرکے مقام اور وقت کا تعین کرے گا اور پریذائیڈنگ افیسر کوسٹل بیلٹ کی تفصیلات بھی شامل کرے گا اور افسران کو بھیجے گئے نتائج امیدواروں اور ان کے ایجنٹس کی موجودگی میں جمع کرائے جائیں گے اور یہ عمل پولنگ دن کے خاتمے کے بعد بلاتاخیر شروع کیا جائیگا الیکشن کمیشن نے اپنے ہدایت نامے میں یہ بھی کہا ہے کہ آروز نتائج کی تیاری سے قبل گنتی سے بچ جانے والے بیلٹ پیپر کا جائزہ لے کر متلعق حکام کو بتانے کے بھی پابند ہوگے