Live Updates

میرے دل میں عمران خان کے لئے کوئی انتقامی کارروائی نہیں ،دھرنے کے دوران میری اور عمران خان کے درمیان بات چیت بند ہوچکی تھی ،

ہماری شادی کے وقت دھرنا فیل ہو چکا تھا، کیا نوازشریف نے عمران خان کی شادی کرائی ، کیا سیتا وائٹ کا مسئلہ نوازشریف نے پیدا کیا ، عمران خان سے شادی کے موقع پر میرے ذہن میں طلاق کا کوئی خیال نہیں تھا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 12 جولائی 2018 23:53

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میرے دل میں عمران خان کے لئے کوئی انتقامی کارروائی نہیں ،ھرنے کے دوران میری اور عمران خان کے درمیان بات چیت بند ہوچکی تھی ، ہماری شادی کے وقت دھرنا فیل ہو چکا تھا، کیا نوازشریف نے عمران خان کی شادی کرائی ، کیا سیتا وائٹ کا مسئلہ نوازشریف نے پیدا کیا ، عمران خان سے شادی کے موقع پر میرے ذہن میں طلاق کا کوئی خیال نہیں تھا۔

وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہی تھیں ۔ ریحام خان نے کہا کہ مجھے اپنی پہلی طلاق کے موقع پر ہی اپنے بارے میں لکھ دینا چاہیے تھا، عمران خان کے ساتھ شادی ایک حادثہ تھی ، میرے دل میں عمران خان کے لئے کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہے ، عمران خان سے شادی کے موقع پر میرے ذہن میں طلاق کا کوئی خیال نہیں تھا، دھرنے کے دوران میری اور عمران خان کے درمیان بات چیت بند ہوچکی تھی ، ہماری شادی کے وقت دھرنا فیل ہو چکا تھا، میری اور عمران خان کی شادی کا اعلان 8جنوری کو ہوا تھا ، میں نے بچوں کو غلط اور صحیح کا فرق سمجھایا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گناہ کرنا جرم ہے ، گناہ کی نشاندہی کرنا جرم نہیں ہے ، میں نے بری بات کی نشاندہی کی ہے ، کسی عورت کے غلط کام کی نشاندہی نہ کرنا کہاں کا انصاف ہے ۔ ریحام خان نے کہا کہ میں نے اپنی کتاب میں چند چیدہ چیدہ باتیں لکھی ہیں ، عمران خان سے بہت لوگ محبت کرتے ہیں ، میں نے کتاب میں سچ لکھا ہے اور میں اس کی ذمہ داری لیتی ہوں ، کیا نوازشریف نے عمران خان کی شادی کرائی ، کیا سیتا وائٹ کا مسئلہ نوازشریف نے پیدا کیا ، تحریک انصاف کے لوگ یہ تمام باتیں جانتے ہیں ، جتنا دیکھا ہے اس سے بہت کم بتایا ہے ، کتاب میں میں نے مہذب طریقے سے کچھ باتیں لکھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اللہ تعالیٰ کو جواب دینا ہے ، میں نے یہ کتاب عمران خان کے فالورز کے لئے نہیں لکھی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات