Live Updates

نواز شریف کا جہاز سے پاکستانیوں کے نام اہم پیغام

آئندہ نسلوں کے لیے قربانی دے رہا ہوں، عوام ساتھ دیں،نواز شریف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 13 جولائی 2018 11:04

نواز شریف کا جہاز سے پاکستانیوں کے نام اہم پیغام
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن سے پاکستان واپسی پر پاکستانی قوم کے لیے اہم پیغام ریکارڈ کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیر اعظم اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آج پاکستان پہنچیں گے۔اس موقع پر نواز شریف نے جہاز سے پاکستانیوں کے نام اہم پیغام دیا ہے۔لندن سے پاکستان آمد کے موقع پر طیارے میں ریکارڈ کیے گئے ویڈیو پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑپر ہے، جو میرے بس میں ہے اور تھا وہ میں کرچکا ہوں، معلوم ہے کہ سزا ہوئی ہے اور مجھے جیل لے جایا جائے گا۔

میرے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالیں اور قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلیں۔اور ملک کی تقدیر بدلیں یہ موقع بار بار نہیں آئے گا۔

(جاری ہے)

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نواز شریف کا یہ ویڈیو پیغام ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنا فرض نبھا دیا اب آپ کی باری ہے۔

جب کہ دوسری طرف نیب کی 3 رکنی ٹیم مجرم نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے ابوظہبی پہنچ گئی، نیب ٹیم دونوں کو پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لے گی۔

نیب ٹیم ابوظہبی میں پاکستانی سفیر سے بھی رابطہ کرے گی۔ نیب ٹیم طیارے کے پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی دونوں ملزمان کو اپنی حراست میں لے لی گی۔ نیب کی ٹیم کی جانب سے سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کو ابوظہبی سے گرفتار کرکے پاکستان واپس لایا جائے گا۔۔نواز شریف اور مریم نواز نجی طیارے کی پرواز سے جمعہ کی شام 6بج کر 15منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔

تاہم نیب کی ٹیم نواز شریف اورمریم نواز کو دوران پرواز ہی یا متحدہ عرب امارات سے ہی گرفتار کر لے گی۔ جبکہ ممکنہ طور پر نواز شریف اور مریم نواز کی پرواز کا رخ لاہور سے موڑ کر اسلام آباد لے جائے جانے کا قوی امکان ہے۔ لاہور آمد کی صورت میں نواز شریف اور مریم نواز کو ائیرپورٹ کے رن وے پر ہی ہیلی کاپٹر سوار کروا کر اڈیالہ جیل لے جایا جائے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات