Live Updates

شہباز شریف کا ویڈیو پیغام میں کارکنان سے لاہور ائیرپورٹ اکھٹا ہونے کی اپیل

جمعے کی نماز ادا کرنے کے بعد آپ اللہ کا نام لیں اور میرے ساتھ ائیرپورٹ چلیں، اس ملک کے اندر ترقی ،خوشحالی اور جمہوریت کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، ن لیگ کے صدر شہباز شریف کا پیغام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 13 جولائی 2018 12:30

شہباز شریف کا ویڈیو پیغام میں کارکنان سے لاہور ائیرپورٹ اکھٹا ہونے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جولائی 2018ء) احتساب عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیر اعظم اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آج پاکستان پہنچیں گے۔۔ن لیگ یہ توقع ظاہر کر رہی ہے کہ نواز شریف کی پاکستان آمد پر عوام کی طرف سے بھرپور استقبال کیا جائے گا۔اور عوام کا ایک سمندر نواز شریف کا منتظر ہو گا،تاہم اس کے بر عکس نوا زشریف کی پاکستان آمد پر ن لیگ کے سپورٹرز میں کوئی گرم جوشی دیکھنے کو نہیں مل رہی۔

جب کہ فیصل آباد، سرگودھا اور خوشاب سے ابھی تک ن لیگی کارکنان کی ایک بھی ریلی لاہور کی طرف روانہ ہو گئی۔۔ن لیگ کی مقامی قیادت گرفتاریوں کے ڈر سے منظر عام سے غائب ہے۔اسی متعلق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرے بزرگوں بھائیوں اور بہنوں آج ایک تاریخی دن ہے۔

(جاری ہے)

آج ریاستی جبر اور تشدد کی ناکامی کا دن ہے۔

آج ہمیں اپنے عظیم قائد میاں محمد نواز شریف جو اپنی شدید بیمار اہلیہ کلثوم نواز کو خدا حافظ کہنے کے بعد چند گھنٹوں میں لاہور ائیرپورٹ پہنچنے والے ہیں۔ان کا استقبال کرنا ہے۔آپ جوق در جوق لاہور ائیرپورٹ پہنچ کر نواز شریف کا والہانہ استقبال کریں ۔میں چونکہ اندورن شہر میں ہوں اور میرے علم میں ہے کہ ارد گردبے شمار لوگ جمع ہو رہے ہیں۔

جو ائیرپورٹ جانے کے لیے بیتاب ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جمعے کی نماز ادا کرنے کے بعد آپ اللہ کا نام لیں اور میرے ساتھ ائیرپورٹ چلیں۔اور اس ملک کے اندر ترقی ،خوشحالی اور جمہوریت کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
یاد رہے نیب کی 3 رکنی ٹیم مجرم نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے ابوظہبی پہنچ گئی، نیب ٹیم دونوں کو پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لے گی۔

نیب ٹیم ابوظہبی میں پاکستانی سفیر سے بھی رابطہ کرے گی۔ نیب ٹیم طیارے کے پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی دونوں ملزمان کو اپنی حراست میں لے لی گی۔ نیب کی ٹیم کی جانب سے سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کو ابوظہبی سے گرفتار کرکے پاکستان واپس لایا جائے گا۔۔۔۔نواز شریف اور مریم نواز نجی طیارے کی پرواز سے جمعہ کی شام 6بج کر 15منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات