سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیاگیا

جمعہ 13 جولائی 2018 18:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) انسداددہشت گردی کی عدالت نے 5 پولیس افسران کا بیان قلمبند کرتے ہوئے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔ کراشی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی۔ ایم کیوایم کارکن اور مقدمے کے مرکزی ملزم رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر کو عدالت میں پیش پیش کیا گیا۔

مختلف تھانوں کے 5 پولیس افسران نے بیانات قلمبند کرائے۔

(جاری ہے)

پولیس افسران نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ بلدیہ فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد لاشوں کو جمع کیا گیا۔ بیشتر لاشیں بری طرح جھلس چکی تھیں۔ بیشتر لاشوں کو ٹکڑوں کی صورت میں حاصل کیا گیا۔ کسی لاش کی ٹانگ اور کسی کے بازو بھی جمع کیے گئے۔ باڈی کے ایک پارٹ کو بھی لاش تصور کیا گیا۔ کئی لاشوں کی شناخت موبائل فون ریکارڈ سے کی گئی۔ لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا۔ سانحہ بلدیہ فیکٹری مقدمے میں اب تک 65 گواہوں کے بیانات قلمبند کیئے جا کے ہیں۔ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں 720 گواہوں کو نامزد کیا گیا ہے۔عدالت نے 21 جولائی کو مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی۔