آئی جی پنجاب پولیس کلیم امام کا ن لیگی کارکنوں کی رہائی کا حکم

قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے گرفتارکارکنان کورہا کردیا جائے، ن لیگی کارکنان کی رہائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔پولیس حکام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 جولائی 2018 19:23

آئی جی پنجاب پولیس کلیم امام کا ن لیگی کارکنوں کی رہائی کا حکم
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جولائی 2018ء) : آئی جی پنجاب پولیس کلیم امام نے ن لیگی کارکنوں کی رہائی کا حکم دے دیا ہے،قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے گرفتار کارکنان کورہا کردیا جائے،ن لیگی کارکنان کی رہائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے استقبال کیلئے لاہور ایئرپورٹ جانے والے سینکڑوں کارکنان کوپولیس نے گزشتہ روز حراست میں لے لیا تھا۔

لوگوں کوگھروں سے بھی اٹھایا گیا۔تاکہ ن لیگی کارکن نوازشریف کے استقبال کیلئے لاہور ایئرپورٹ نہ پہنچ سکیں۔ن لیگی قافلوں کارکنان کوایئرپورٹ جانے روکنے کیلئے انتظامیہ نے لاہور کے داخلی و خارجی راستوں کوبھی بلاک کردیا۔ تاہم اب آئی جی پنجاب پولیس کلیم امام نے ن لیگی کارکنوں کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے گرفتار کارکنان کوضمانت پررہا کردیا جائے گا۔

جس کے باعث ن لیگی کارکنان کی رہائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کا قافلہ پارٹی صدرشہبازشریف کی قیادت میں لاہور ایئرپورٹ کی جانب رواں دواں ہے۔کارکن کاروں ، موٹرسائیکلوں اور بسوں پرسوار ہیں۔ن لیگی کارکنان شیر شیر کے نعرے لگا رہے ہیں۔دوسری جانب راوی پل پرپولیس اور ن لیگی کارکنان میں تصادم ہوگیا۔پولیس نے کارکنان کوروکنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج بھی کیا۔

جبکہ اس کے ردعمل میں لیگی کارکنان نے بھی پولیس پرپتھراؤکیا۔صدر ن لیگ شہبازشریف نے نجی ٹی وی کوبتایا کہ راستہ روکا گیا توہمیں کوئی کنٹرول نہیں کرسکے گا۔جس راستے سے اللہ لے جائے گا چلے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔ہرصورت ایئرپورٹ پہنچیں گے۔مزید برآں آئی جی پنجاب کلیم امام نے تمام سیاسی کارکنان کورہا کرنے کاحکم دے دیا ہے۔

آئی جی پولیس کے حکم کے ساتھ ہی سیاسی کارکنان کی رہائی کاعمل شروع کردیا گیا ہے۔اسی طرح نگراں وزیرداخلہ پنجاب شوکت جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت غیرجانبدار ہے کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے۔ن لیگ کی قیادت کونظربند کیا نہ ہی ایسا کوئی پلان ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ریلی کیلئے اجازت نہیں لی۔ ریلی روکنے کیلئے وہی اقدامات کیے جوحکومتیں کرتی ہیں۔کوئی بھی حکومت ہووہ ایسے ہی انتظامات کرتی ہے۔وزیرداخلہ پنجاب نے کہا کہ کسی بھی ریلی کوایئرپورٹ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہے۔ایئرپورٹ ایریاوفاقی اداروں کے کنٹرول میں ہے۔لاہور ایئرپورٹ پرباڑ لگی ہے اس کوکراس نہ کیا جائے۔ہم یقین دلاتے ہیں ہم بالکل غیرجانبدار ہیں۔