Live Updates

نواز شریف اور مریم نواز کے طیارے کا رخ لاہور سے اسلام آباد کی جانب موڑ دیے جانے کا قوی امکان

نیب کی جانب سے گرفتاری کیلئے تشکیل کردہ ٹیم لاہور کی بجائے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئی، ائیرپورٹ پر ہیلی پیڈ بھی تیار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 جولائی 2018 19:26

نواز شریف اور مریم نواز کے طیارے کا رخ لاہور سے اسلام آباد کی جانب موڑ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-13جولائی 2018ء) نواز شریف اور مریم نواز کے طیارے کا رخ لاہور سے اسلام آباد کی جانب موڑ دیے جانے کا قوی امکان، نیب کی جانب سے گرفتاری کیلئے تشکیل کردہ ٹیم لاہور کی بجائے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئی، ائیرپورٹ پر ہیلی پیڈ بھی تیار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ابوظہبی ائیرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

مریم نواز اور نواز شریف خلیجی ائیرلائن اتحاد ائیرویز کی پرواز ای وائے 243 سے پاکستان پینچیں گے۔طیارے کی 8بج کر 56 منٹ پر لاہور لینڈ کرے گا۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف گزشتہ شب 12 بج کر 45 منٹ سے اتحاد ائیرویز کی پرواز ای وائے 18کے ذریعے ہیتھرو ائیرپورٹ سے روانہ ہوئے تھے ،انکا طیارہ آج صبح ابوظہبی ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کو ابوظہبی میں 7 گھنٹے قیام کرنا تھا تاہم اتحاد ائیرویز کی پرواز تاخیر کا شکار ہونے کے باعث انہیں ابوظہبی ائیرپورٹ پر قیام بڑھانا پڑا۔ تازہ ترین خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کچھ دیر پہلے ابوظہبی ائیرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر انکی صاحبزادی مریم نواز بھی انکے ہمراہ تھیں۔

اتحاد ائیرویز کی پرواز رات 8 بج کر 58 منٹ پر لاہور پہنچے گی ۔اس موقع پر قومی و بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے بھی پرواز میں انکے ہمراہ تھے۔دوسری جانب اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ نواز شریف اور مریم نواز کے طیارے کا رخ لاہور سے اسلام آباد کی جانب موڑ دیے جانے کا قوی امکان ہے۔ نیب کی جانب سے گرفتاری کیلئے تشکیل کردہ ٹیم لاہور کی بجائے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئی ہے۔ جبکہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہیلی پیڈ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات