Live Updates

لاہور ائیرپورٹ پر نواز شریف کی گرفتاری کے لیے کاروائی کا آغاز کردیا گیا

سابق وزیر اعظم کی گرفتاری امیگریشن کے بعد عمل میں لائی جائے گی،پولیس اور رینجرز کے اہلکار جہاز میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ نیب کی ٹیم بھی وارنٹ گرفتاری لے کر جہاز میں پہنچ گئی ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 13 جولائی 2018 21:00

لاہور ائیرپورٹ پر نواز شریف کی گرفتاری کے لیے کاروائی کا آغاز کردیا ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-13جولائی 2018ء) :لاہور ائیرپورٹ پر نواز شریف کی گرفتاری کے لیے کاروائی کا آغاز کردیا گیا سابق وزیر اعظم کی گرفتاری امیگریشن کے بعد عمل میں لائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز جمعہ کی شام کو ابوظہبی ائیرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے تھے۔ مریم نواز اور نواز شریف خلیجی ائیرلائن اتحاد ائیرویز کی پرواز ای وائے 243 سے پاکستان آ رہے ہیں۔

طیارے کی 8بجے کے بعد لاہور لینڈ کرنا تھا۔ اب موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کا طیارہ لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا ہے۔ خلیجی ائیرلائن کے طیارے کے پائلٹ نے پرواز کو کسی اور ائیرپورٹ پر اتارنے کی درخواست نہیں کی جس کے بعد طیارے کو حج ٹرمینل پر لینڈ کروایا گیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ طیارے کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑا جا سکتا ہے، تاہم اب طیارے کے پائلٹ نے پرواز کو کسی اور ائیرپورٹ پر اتارنے کی درخواست نہیں کی اور طیارے کو لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کروا دیا گیا۔

اس سے قبل سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف گزشتہ شب 12 بج کر 45 منٹ سے اتحاد ائیرویز کی پرواز ای وائے 18کے ذریعے ہیتھرو ائیرپورٹ سے روانہ ہوئے تھے ۔تازہ ترین خبر کے مطابق نیب کی ٹیم طیارے کے پاس پہنچ چکی ہے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی کو گرفتار کرنے کے لیے کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔خبر کےمطابق سابق وزیر اعظم کی گرفتاری امیگریشن کے بعد عمل میں لائی جائے گی۔پولیس اور رینجرز کے اہلکار جہاز میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ نیب کی ٹیم بھی وارنٹ گرفتاری لے کر جہاز میں پہنچ گئی ہے
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات