چور نے چوری کے دوران چہرہ چھپانے کے لیے سر پر زیر جامہ پہن لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 13 جولائی 2018 23:43

چور نے چوری کے دوران چہرہ چھپانے کے لیے سر پر زیر جامہ پہن لیا

ٹیکساس پولیس ایک ایسے چور کو تلاش کررہی ہے، جس نے چوری کے دوران چہرہ چھپانے کے لیے سر پر زیر جامہ پہن لیا۔ بدھ کو لینڈر پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنے فیس بک پیج پر ایک شارٹ سی سی ٹی وی   کلپ پوسٹ کیا۔ کلپ میں چور کو زیر جامہ سے چہرہ چھپائے دفتر میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے۔
مقامی رپورٹس کے مطابق چوری کی یہ  واردات 16 جون کو ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

فیس بک پر پوسٹ کیا گیا سی سی ٹی وی کلپ چند سیکنڈ کا ہی ہے، جس میں چور کمرے میں داخل ہوتے ہی کیمرے کی طرف دیکھتا ہے۔

ویڈیو دیکھ کر صارفین نے تبصرے کیے کہ اس چور نے سارے دفتر میں اپنے فنگر پرنٹ چھوڑے ہیں۔
یہ پہلی بار نہیں جب چوروں نے انوکھے طریقوں سے خود کو چھپا کر لوگوں کو ہنسایا ہو۔ حال ہی میں کنیا کماری، بھارت میں  ایک چور نے شفاف پلاسٹک بیگ  سے اپنے چہرے کو چھپایا لیکن پکڑا گیا۔

متعلقہ عنوان :