نوازشریف کوجیل میں انڈا پراٹھا اورچائے کی پیشکش

سابق وزیر اعظم نے صرف چائے پی ، کچھ ادویات استعمال کیں،مریم نواز نے جی بھر کر ناشتہ نہیں کیا،نواز شریف کو اڈیالہ جیل کے ہائی سیکیورٹی زون ، مریم نواز نے خواتین بیرکس میں رات گزاری

ہفتہ 14 جولائی 2018 12:32

نوازشریف کوجیل میں انڈا پراٹھا اورچائے کی پیشکش
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں انڈا پراٹھا اور چائے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے صرف چائے پی ساتھ کچھ ادویات استعمال کیں،مریم نواز نے بھی جی بھر کر ناشتہ نہیں کیا، مریم نواز نے اڈیالہ جیل کی خواتین بیرکس میں رات گزاری۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاپانے والے مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نواز شریف کو اڈیالہ جیل کے ہائی سیکیورٹی زون میں رکھا گیا ہے جہاں دونوں نے پہلی رات قید میں کاٹی۔جیل ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اڈیالہ جیل کی خواتین بیرکس میں رات گزاری، نواز شریف اور مریم نواز نے صبح فجر کی نماز ادا کی، بعد ازاں دونوں کو ناشتہ پیش کیا گیا، جیل مینوئل کے مطابق میاں نواز شریف کو انڈا پراٹھا اورچائے کی پیشکش کی گی تھی، تاہم نوازشریف نے صرف اڈیالہ جیل کی چائے صبح ناشتے میں پی اورچائے کے ساتھ کچھ ادویات بھی استعمال کیں جب کہ مریم نواز نے بھی جی بھر کر ناشتہ نہیں کیا۔