الیکشن کمیشن کا متفقہ طور پر انتخابی عمل ہر حال میں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

نتخابی عمل ہر حال میں جاری رہے گا، اس سلسلے میں عوام کو کسی بھی مایوسی سے نکلنا چاہیے ،تمام ادار ے مل کر کام کر یں ،سیاسی پارٹیاں آپس میں روابط اور مقامی سطح پر انتظامیہ کے ساتھ کو آرڈینیشن اور معلومات کا تبادلہ فوری اور بہتر بنائیں، نیکٹا کو الیکشن کمیشن کو تازہ ترین اینالائسز سے مسلسل آگاہ رکھے، الیکشن کمیشن

ہفتہ 14 جولائی 2018 14:45

الیکشن کمیشن کا متفقہ طور پر انتخابی عمل ہر حال میں جاری رکھنے کے عزم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر انتخابی عمل ہر حال میں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتخابی عمل ہر حال میں جاری رہے گا، اس سلسلے میں عوام کو کسی بھی مایوسی سے نکلنا چاہیے ،تمام ادار ے مل کر کام کر یں ،سیاسی پارٹیاں آپس میں روابط اور مقامی سطح پر انتظامیہ کے ساتھ کو آرڈینیشن اور معلومات کا تبادلہ فوری اور بہتر بنائیں، نیکٹا کو الیکشن کمیشن کو تازہ ترین اینالائسز سے مسلسل آگاہ رکھے ۔

تفصیلات کے مطابق نیکٹا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد سلیمان خان نے چیف الیکشن کمشنر کے چیمبر میں الیکشن کمیشن کو سیکیورٹی خدشات اور ملک میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی جس میں ملک میں مختلف سیاسی شخصیات اورمقامات پر سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملک میں تازہ دہشت گرد حملوں کی پرزور مذمت کی گئی اور مستونگ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار افسوس کیا ۔

تفصیلی بریفنگ کے بعد الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انتخابی عمل ہر حال میں جاری رہے گا، اس سلسلے میں عوام کو کسی بھی مایوسی سے نکلنا چاہیے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کے اس قومی فریضے کو احسن طریقے سے سر انجام دینے کیلئے تمام اداروں کو باہمی روابط اور تعاون بڑھانے پر زور دیا اور اداروں کو مل کر کام کرنے کا مشورہ دیا۔

تمام سیاسی پارٹیاں آپس میں روابط اور مقامی سطح پر انتظامیہ کے ساتھ کو آرڈینیشن اور معلومات کا تبادلہ فوری اور بہتر بنائیں۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایات جاری کر دیں کہ اداروں کے ساتھ مل کر سیکیورٹی صورتحال کا باریکی سے جائزہ لے کر لائحہ عمل اختیار کیا جائے، انتخابات کو پر امن بنانے کیلئے تمام عوام اور سیاسی پارٹیاں آپس میں تعاون جاری رکھیں۔ آخر میں نیکٹا کو ہدایت کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو تازہ ترین اینالائسز سے مسلسل آگاہ رکھیں۔