الیکشن کمیشن کا متفقہ طور پر انتخابی عمل ہر حال میں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
انتخابی عمل ہر حال میں جاری رہے گا، اس سلسلے میں عوام کو کسی بھی مایوسی سے نکلنا چاہیے ،تمام ادار ے مل کر کام کر یں ،سیاسی پارٹیاں آپس میں روابط اور مقامی سطح پر انتظامیہ کے ساتھ کو آرڈینیشن اور معلومات کا تبادلہ فوری اور بہتر بنائیں، نیکٹا کو الیکشن کمیشن کو تازہ ترین اینالائسز سے مسلسل آگاہ رکھے، الیکشن کمیشن
ہفتہ 14 جولائی 2018 19:16
(جاری ہے)
ملک میں تازہ دہشت گرد حملوں کی پرزور مذمت کی گئی اور مستونگ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار افسوس کیا ۔
تفصیلی بریفنگ کے بعد الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انتخابی عمل ہر حال میں جاری رہے گا، اس سلسلے میں عوام کو کسی بھی مایوسی سے نکلنا چاہیے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کے اس قومی فریضے کو احسن طریقے سے سر انجام دینے کیلئے تمام اداروں کو باہمی روابط اور تعاون بڑھانے پر زور دیا اور اداروں کو مل کر کام کرنے کا مشورہ دیا۔تمام سیاسی پارٹیاں آپس میں روابط اور مقامی سطح پر انتظامیہ کے ساتھ کو آرڈینیشن اور معلومات کا تبادلہ فوری اور بہتر بنائیں۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایات جاری کر دیں کہ اداروں کے ساتھ مل کر سیکیورٹی صورتحال کا باریکی سے جائزہ لے کر لائحہ عمل اختیار کیا جائے، انتخابات کو پر امن بنانے کیلئے تمام عوام اور سیاسی پارٹیاں آپس میں تعاون جاری رکھیں۔ آخر میں نیکٹا کو ہدایت کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو تازہ ترین اینالائسز سے مسلسل آگاہ رکھیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.