قلعہ سیف اللہ میں جلسے جلسوں پر پابندی عائد

انتخابی امیدواروں کی قافلوں کی صورت میں آمدورفت پر بھی پابندی ہوگی

اتوار جولائی 14:10

قلعہ سیف اللہ میں جلسے جلسوں پر پابندی عائد
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جولائی2018ء) بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں ہر قسم کے جلسے ،جلسوںپر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کے مطابق انتخابی امیدواروں کی قافلوں کی صورت میں آمدورفت پر بھی پابندی ہوگی ، جبکہ انتخابی امیدواروں کے ساتھ صرف 5 گاڑیوں کی اجازت ہوگی۔تمام امیدواروں کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پابندی سانحہ مستونگ اور سکیورٹی خدشات کے تناظر میں عائد کی گئی ہے۔