ڈھاڈر میں رشتے کے تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جا ں بحق، ڈیرہ مراد جمالی کے وارڈ نمبر 15 میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے آٹھ سالہ بچی جاں بحق، دکی میں ایک شخص نے خود کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا

اتوار 15 جولائی 2018 17:20

کوئٹہ ۔ 15 جولا ئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) ڈھاڈر میں رشتے کے تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جا ں بحق ملزمان فرار لیویز کے مطابق اتوار کو بولان کے علا قے ڈھاڈر گاؤں غلام بولک میں رشتے کے تنا زعے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عیسی خان نامی شخص جا ں بحق ہوگئے، ملزما ن فرار لیویز کو اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لا ش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کا روائی کے بعد لا ش کو ورثاء کے حوالے کردی ۔

(جاری ہے)

لیویز نے علا قے کی ناکہ بندی کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے، درایں اثناء ڈیرہ مراد جمالی کے مغیری محلہ وارڈ نمبر 15 میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے آٹھ سالہ ساجدہ بی بی جان بحق ہوگئی۔ درایں اثناء دکی لورالائی کے علاقے مرغی خانہ میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے خود کو زخمی کردیا لیویز کے مطابق اتوار کو دکی کے علا قے سیف اللہ نامی خو دکشی کی کوشش کے دوران اپنے آپ پر فائرنگ کرکے کے خود کو زخمی کردیا لیویز نے زخمی کو فوری طور مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے مزید لیویز نے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :