شیخ برادری نے حلقہ این اے 60 اور این اے 62 سے شیخ رشید کی حمایت کا علان کر دیا

اتوار 15 جولائی 2018 19:40

شیخ برادری نے حلقہ این اے 60 اور این اے 62 سے شیخ رشید کی حمایت کا علان ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) راولپنڈی کی شیخ برادری کے سنیئر رہنمافرزند پنجاب شیخ کامران اور چیئر مین چوہدری کالاخان کی سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو اپنی رہا ئش گاہ پر خوش آمدید کہا اورراولپنڈی الیکشن میں شیخ برادری کی طرف سے NA-60,62 میں مکمل حمایت کا اعلا ن کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا شیخ رشید کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر ا کر ایک مثال قائم کریں گے اور راولپنڈی کی عوام بہت خوش نصیب ہے کہ شیخ رشید جیسا سچا،ایمان دار ،عاشق رسول ؐ اور عوامی لیڈر جو ہمارے حلقہ سے الیکشن لڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 25جولائی کو عوام کی ووٹ کی طاقت سے الیکشن میں شیخ رشیدکو کامیاب کروایں گے اور اہل علاقہ سے اپیل ہے کہ وہ 25جولائی کو قلم دوات پر مہر لگا کر سچے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔