حیدرآباد، پولیس کی ضلع بھر میں الیکشن 2018 کے سلسلے میں الیکشن مہم ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر نے والوں کیخلاف کاروائیاں جاری

تھانہ اے سیکشن پولیس نے دوران پیٹرولنگ لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 2 ملزمان عمار ولد مکیش اور ظہیر شاہ کو گرفتار کر کے ان کیخلاف کرائم نمبر 156/18 زیر دفعہ 2/3 لاو،ْڈ اسپیکر ایکٹ کیس درج کر لیا

اتوار 15 جولائی 2018 21:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیوکے حکم پر ضلع بھر میں الیکشن 2018 کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری کردہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کر نے والوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔تھانہ اے سیکشن پولیس نے دوران پیٹرولنگ لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 2 ملزمان عمار ولد مکیش اور ظہیر شاہ کو گرفتار کر کے ان کیخلاف کرائم نمبر 156/18 زیر دفعہ 2/3 لاو،ْڈ اسپیکر ایکٹ کیس درج کر لیا ہے۔

تھانہ حالی روڈ پولیس نے حالی روڈ تھانے کی حد میں مختلف مقامات پر قابل اعتراض وال چاکنگ کو صاف کر دیا ہے۔ ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین شاہ کی کی ہدایت پرحیدراباد ضلع میںشہریوں اور تاجروں کے بھرپور تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے حیدرآباد ضلع میں ایس پی سٹی، ایس پی ہیڈ کواٹر اور حیدر آباد ضلع پولیس کے تمام ایس ایچ اوز و ڈی ایس پیز نے ڈاکووں ، سماج دشمن عناصر ، اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف سرچ و ٹارگیٹیڈ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ ٹنڈو جام پولیس نے لیڈیز پولیس کے ساتھ چھاپہ مار کر کرائم نمبر 130/18 زیر دفعہ 380,34 PPC میں مطلوب ملزمہ سونیا گل اور ریشم گل بنت راز گل یوسفزئی پٹھان کو حراست میں لے کر وومین تھانے منتقل کر دیا۔تھانہ مارکیٹ پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ میراں اسکول ہیرہ آباد کے قریب سے بین الصوبائی منشیات فروچ گینگ کے رکن گلفام خان پالاری ولد خلیل خان کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے 1080گرام خالص چرس برآمد ، کیس کرائم نمبر 104/18 زیر دفعہ 9C نارکوٹک ایکٹ کیس داخل کر لیا گیا۔تھانہ پنیاری پولیس نے دوران پیٹرولنگ منشیات فروش نصیب اللہ ولد نور علی سکنہ گوٹھ حاجی یعقوب کھوسو کو 300 گرام سے زائد چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم نصیب اللہ کیخلاف کیس کرائم نمبر 64/18 زیر دفعہ 9B نارکوٹک ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا گیا ۔

سخی پیر پولیس نے ایک اور کاروائی کے دوران مخفی اطلاع پر شام داس پارک کے قریب سے منشیات فروش عبدالعزیز ولد چھوٹو راجپوت کو جو کے چوری چھپے رکشہ و ٹیکسی ڈرائوروں کو کچی شراب بیچ رہا تھا ۔ پولیس نے منشیات فروش عبدالعزیز ولد چھوٹو راجپوت کو بھاری مقدار میں کچی شراب سمیت گرفتار کر لیا۔ملزم کیخلاف کیس داخل کرلیا گیا۔تھانہ سخی پیر پولیس نے مخفی اطلاع پر فردوس کالونی میں چھاپہ مار کر 4 مین پوری سپلائر کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان عمران۔سلمان۔ عرفان۔ اور مجاہد گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1900 تیار مین پوری اور بھاری مقدار میں خام مال برآمد ملزمان کیخلاف کیس کرائم نمبر 74/18 زیر دفعہ 269,270,272 داخل کر لیا گیا۔تھانہ پھلیلی پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ لوہا مارکیٹ مومن پلازہ سے مین پوری ڈیلر عثمان ولد عبدالمجید قریشی سکنہ نعمان گارڈن نورانی بستی کو 450 مین پوری اور 22 بوری مین وری کے خام مال سمیت گرفتار کر لیا۔

ملزم کے خلاف کیس کرائم نمبر 74/18 زیر دفعہ 269,270,272داخل کر لیا گیا ہے۔ تھانہ سخی پیر پولیس نے ایک اور کاروائی کے دوران مکھی باغ کے قریب چھاپہ مار کرمین پوری سیلر طاہر ولد عبدالغفار غوری کو 3500 مین پوری سمیت گرفتار کر لیا۔ تھانہ قاسم آباد پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ مین بازار قاسم آباد سے مین پوری سیلرز محمد فاروق ولد عبدالغفور میمن اور منصور ولد عثمان مغل کو بھاری تعداد میں مین پوری سمیت گرفتار کر لیا۔لزم کے خلاف کیس کرائم نمبر156/18 زیر دفعہ 267,270,2723 داخل کر لیا گیا۔