حیدرآباد، پاک سرزمین پارٹی پی ایس67 میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

اتوار 15 جولائی 2018 21:20

ْ حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) پاک سرزمین پارٹی پی ایس67کے تحت ہالا ناکہ پر عظیم الشان کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عوام و علاقہ معززین نے شرکت کی اور انہوں نے میر عتیق تالپور کی آمد ر گرم جوشی سے استقبال کیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر عتیق تالپور نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے خود دہشت گردی کا شکار ہے اور حالیہ بدامنی کے واقعات اس بات کی دلیل ہیں کہ ملک دشمن قوتیں نہیں چاہتیں کہ ملک ترقی کرے ، پاکستان کے نااہل سیاست دانوں نے اپنی حکومتوں کے دوران کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے لہذا اب عوام کو ایسے محب وطن پاکستانیوں کو آگے لانا ہوگا جو عوام کو امن وا مان روزگار تعلیم صحت کی سہولتیں فراہم کرسکیں ، سید مصطفی کمال و انیس قائم خانی نے اسی جبرو خوف ظلم کے خلاف آواز اُٹھائی اور محبت و بھائی چارے کا سبق دیا اور تمام قومتیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج سندھ کے شہری علاقے امن و امان میں ہیں اور ہمیں اس کو دیر پا بنانے کیلئے پی ایس پی اور ڈولفن کو ووٹ دینا ہوگا آزمائے ہوئے لوگوں کو آزمانا گھر یا اپنے بچوں کو مستقبل خطرے میں ڈالنے والی بات ہے تلک چاڑی پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار NA-227راشد آرائیں اور پی ایس 66کے امیدوار احمد رشید نے کہا ہمیں اپنے اتحاد کے ذریعے یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم سب پاکستانی بھائی بھائی ہیں اور ملک دشمن رًا ایجنٹوں کو اپنے ووٹ کے ذریعے ما ت دینگے ۔