تمام پولیس افسران25جولائی کو انتہائی ذمہ داری کیساتھ ڈیوٹی دیں،آر پی او چکوال

اتوار 15 جولائی 2018 21:40

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) ریجنل پولیس آفیسر فیاض احمد دیو نے بتایا کہ25جولائی کو شفاف انتخابات کرانے کیلئے تمام پولیس افسران کو اپنی ڈیوٹی قومی فریضہ سمجھ کر ادا کرنی ہے اور تمام ووٹرز کو ایسا ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ آزانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔ وہ کمیٹی روم میں مقامی پولیس افسران سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اسموقع پر ڈی پی او عادل میمن نے آر پی او کو 25جولائی کے الیکشن کے حوالے سے کیے جانے والے سیکورٹی کے انتظامات بارے آگاہ کیا۔ریجنل پولیس آفیسرنے یادگار شہداء پر دعا کی اورکانفرنس روم میں ضلع بھر کے ڈی ایس پی صا حبان اور ایس ایچ او صاحبان سے ملاقات کی۔.ملاقات کے بعد تمام افسران نے آر پی اوکی اقتداء میں نماز ظہر ادا کی جبکہ ڈی پی او نے آر پی او کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ 07-18/--234