ملک بھر میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات تشویش ناک ہیں، خالد جدون

اتوار 15 جولائی 2018 21:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) پاکستا ن تحریک انصاف راولپنڈی کینٹ کے راہنما خالد خان جدون نے کہاکہ ملک بھر میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات تشویش ناک ہیں نگران حکومت پرامن انتخابات کیلئے ہنگامی بنیادوں پر امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کرے تاکہ امیدوار انتخابی مہم کو بلا خوف و خطر جاری رکھے سکیں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کاکردار تاریخ میں سنہر ی حروف سے لکھا جائے گا ان خیالات کااظہارانہوں نے عامر کیانی کی انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا اپنے بیا ن میں خالد خان جدون نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نمائندے ملک بھر میں کامیابی کیساتھ انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں عا م انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ۔

07-18/--241