حافظ آباد،تحریک لبیک پاکستان (امن گروپ) نے حلقہ پی پی 70میں تحریک لبیک (خادم حسین رضوی گروپ ) کے نامزدکردہ امیدوار پیر سید وسیم الحسن نقوی کی حمایت کا اعلان کردیا

اتوار 15 جولائی 2018 21:40

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) تحریک لبیک پاکستان (امن گروپ) کے مرکزی چیئرمین علامہ ضیاء اللهرضوی نے حافظ آباد کے حلقہ پی پی 70میں تحریک لبیک (خادم حسین رضوی گروپ ) کے نامزدکردہ امیدوار صوبائی اسمبلی پیر سید وسیم الحسن نقوی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ۔ یہاںصاحبزادہ مدثر احمد مجددی اور قاری صغیر احمد مجددی کے ہمراہ کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ضیا ء اللهرضوی نے کہا کہ سیاستدانوں کی لوٹ مار اور کرپشن نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ملکی معیشت دن بدن ہچکولے لے رہی ہے۔ بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری سے عوام سخت پریشان ہیں۔ لیکن اسکے باوجود دنیادار سیاستدان غریب عوام سے ووٹ حاصل کرنے کے لئے انہیں سبز باغ دیکھانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا ان حالات میں دینی راہنمائوں کا اسمبلیوں میں پہنچنا ناگزیر ہوگیا ہے۔ عوام کو چاہئے کہ وہ دیندار قیادت کو آگے لائیں ۔ انہوں نے کارکنوں پر زوردیا کہ وہ حافظ آباد میں پیر سید وسیم الحسن نقوی کی انتخابی مہم کوزوروشور سے چلاتے ہوئے انہوں نے 25جولائی کے الیکشن میں کامیاب کروائیں۔