کوئٹہ پولیس نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے جاری مہم کے دوران مختلف مقدمات میں 16 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا

اتوار 15 جولائی 2018 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) کوئٹہ پولیس نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے جاری مہم کے دوران مختلف مقدمات میں 16 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ پولیس نے مختلف تھانوں کے علاقوں میںکا رروائیاں کر تے ہوئے تھانہ کینٹ ، کیچی بیگ، زرغون آباد، بجلی روڈ، گوالمنڈی، سٹیلائٹ ٹائون، خالق شہید، خروٹ آباد، نیوکچلاک سمیت دیگر علاقوں میں مختلف کریمنل کیسز میں اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے کارروائیاں کر تے ہوئے 16 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کا رروائی شروع کر دی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے یاد رہے کہ پولیس نے انتخابات سے قبل اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے جس کے تحت اب تک 100 کے قریب اشتہاری اور مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے پولیس نے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے کا رروائیاں شروع کر دی ہے ۔