مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی نواز شریف سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے
جاوید ہاشمی کو اڈیالہ جیل کے گیٹ پر روک دیا گیا۔ میں تو خود یہاں کا باسی رہ چکا ہوں۔ جاوید ہاشمی
سمیرا فقیرحسین پیر 16 جولائی 2018 14:59
(جاری ہے)
گذشتہ روز سابق وزیر طارق فضل چودھری بھی سابق وزیراعظم سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے اور نوازشریف سے ملاقات کی اجازت چاہی لیکن جیل انتظامیہ نے انہیں روک دیا اور کہا کہ آج چھٹی ہے ملاقات نہیں ہو سکتی ۔
جس پر طارق فضل چودھری نے کہا کہ یہ بینک نہیں کہ چھٹی والے دن ملاقات نہیں ہو سکتی۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر لیگی رہنما طارق فضل چودھری سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کئے بغیر ہی واپس چلے گئے۔قبل ازیں بروز ہفتہ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی خصوصی طیارے میں نواز شریف کی والدہ اور اہل خانہ کے چند افراد کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہوئے، اس موقع پر حمزہ شہباز ،سلمان شہبازبھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔اڈیالہ جیل پہنچنے کے بعد شہباز شریف اوران کی والدہ کو جیل سپرٹنڈنٹ کے کمرے میں ٹھہرایا گیا جس کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کو اطلاع دی گئی۔ جیل حکام نواز شریف اور مریم نواز کو لے کر سپرٹنڈنٹ کے کمرے میں پہنچے جہاں ان کی اہل خانہ سے ملاقات کروائی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیٹے اور پوتی سے ملاقات میں نواز شریف کی والدہ شمیم اختر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور روتے ہوئے نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ رہنے کی ضد کرتی رہیں، نواز شریف نے زبردستی اپنی والدہ کو شہباز شریف کے ساتھ واپس بھجوایا۔ یاد رہے کہ 13 جولائی بروز جمعہ وطن واپسی پر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کر کے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد لے جایا گیا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں احتجاجی مظاہرے، پولیس افسر ہلاک
-
پہلا ڈریسڈن انٹرنیشنل پیس پرائز بعد از مرگ ناوالنی کے لیے
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
سائنسی تحقیق میں فراڈ کا بڑھتا ہوا رجحان
-
یورپی گیتوں کا مقابلہ یورو وژن، امسالہ فاتح سوئس فنکار نیمو
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
-
سزائیں
-
شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد حملوں میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید
-
شمالی وزیرستان میں دو خونریز حملے، سات سکیورٹی اہلکار ہلاک
-
جرمنی ایک نئی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تیار؟
-
معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.