ایبٹ آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ماسٹر کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد ،صوبے کے بہترین کھلاڑیوں کی شرکت

پیر 16 جولائی 2018 18:40

ایبٹ آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ماسٹر کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ماسٹر کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بھر سے بہترین بتیس کھلاڑیوں نے شرکت کی ‘افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی ایبٹ آباد کی سماجی شخصیت سرفراز احمد تھے ان کے ہمراہ سیکرٹری ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کفایت اللہ خان ‘ایبٹ آباد کے صدر و سیکرٹری سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں‘افتتاحی میچ میں شرجیل نے اویس کو صفر کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کفایت اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دیں تا کہ وہ نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہی کھلاڑی آنے والے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :