تابش ہاشمی نے وسیم اکرم کے ساتھ بچپن کی یادگار تصویر شیئر کردی

ہفتہ 9 اگست 2025 12:03

تابش ہاشمی نے وسیم اکرم کے ساتھ بچپن کی یادگار تصویر شیئر کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)معروف کامیڈین اور میزبان تابش ہاشمی نے اپنے بچپن کی یادگار تصویر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے ساتھ شیئر کردی۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تابش ہاشمی نے وسیم اکرم کے ساتھ اپنی حالیہ تصویر اور بچپن کی تصویر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم کے ساتھ شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں تابش ہاشمی نے بتایا کہ یہ 28 سال کا سفر ہے، پہلی تصویر میں وہ پروگرام ہنسنا منع ہے کے سیٹ پر نظر آرہے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں تابش ہاشمی کے کندھے پر وسیم اکرم ہاتھ رکھے ہوئے ہیں۔

تابش ہاشمی کی پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان کے ساتھ تصویر کو مداح خوب پسند کررہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔خیال رہے کہ جیو نیوز کا مقبول پروگرام ہنسنا منع ہے کہ کچھ شوز اب کراچی میں بھی ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :