آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان کو آخری گیند پر ہرا کر ٹی 20 سیریز جیت لی

ہفتہ 9 اگست 2025 12:24

آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان کو آخری گیند پر ہرا کر ٹی 20 سیریز جیت لی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان کو آخری گیند پر شکست دے کر ٹی 20 سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔میزبان آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان کو دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی، آئرش ٹیم نے 169 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔اورلا نے 51 اور ڈیلانی نے 42 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، ریبیکا نے برق رفتار 16 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔

رامین شمیم کی تین وکٹیں رائیگاں گئیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پاکستان گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 168 رنز بنائے تھے اور آئرلینڈ ویمنز کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔شوال ذوالفقار 33 اور نتالیہ پرویز 31 رنز بنا کر نمایاں رہی تھیں، منیبہ علی نے 27 اور ایمن فاطمہ نے 23 رنز بنائے تھے۔آئرلینڈ ویمنز کی جانب سے لارا اور مرے نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔واضح رہے کہ ڈبلن میں آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو پہلے ٹی 20 میں 11 رنز سے شکست دی تھی، قومی ٹیم 143 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر131رنز بناسکی تھی۔پاکستانی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے 29 اور رامین شمیم کی27 رنز بھی ٹیم کے کسی کام نہ آسکے تھے اور لاپرنڈرگسٹ نے 3 اور جین میگیور نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔