بلاول بھٹو زرداری سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے

ائیرپورٹ پر صوبائی صدر حاجی میر علی مدد جتک ، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ودیگر نے ان کااستقبال کیا

پیر 16 جولائی 2018 22:04

بلاول بھٹو زرداری سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کے ہمراہ ایک روزہ دورے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے مرکزی ترجمان سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے ائیرپورٹ پر پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر حاجی میر علی مدد جتک ،صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ودیگر نے ان کااستقبال کیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں بلاول بھٹوزرداری نے سراوان ہائوس جا کر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار اور سابق سینیٹر نواب زادہ حاجی لشکری رئیسانی اور شہید نواب زادہ سراج رئیسانی کے صاحب زادے جمال رئیسانی سے سانحہ درینگڑھ(مستونگ) میں شہید ہونے والے نواب زادہ سراج رئیسانی کی شہادت پر تعزیت کااظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی درجات بلند اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطاء فرمائے اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنماء آیت اللہ درانی ودیگر بھی موجود تھے ۔