کراچی اس وقت گندگی اور کچڑے کا ڈھیڑ بناہوا ہے،علامہ سید ناظر عباس تقوی

عوام سے بڑے بڑے وعدے کرنے والے اب پھر سے عوام کے درمیان جھوٹے وعدے اور تسلیاں دینے میں مصروف ہیں مگر اب عوام میں شعور اجاگر ہوچکا ہے،جنرل سیکرٹری متحدہ مجلس عمل سندھ

پیر 16 جولائی 2018 23:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل سندھ کے جنرل سیکرٹری اورشیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ کراچی اس وقت گندگی اور کچڑے کا ڈھیڑ بناہوا ہے عوام سے بڑے بڑے وعدے کرنے والے اب پھر سے عوام کے درمیان جھوٹے وعدے اور تسلیاں دینے میں مصروف ہیں مگر اب عوام میں شعور اجاگر ہوچکا ہے پاکستان کی خوشحالی ،استحکام اور سلامتی کا ضامن نظام مصطفیٰ ہے عوام اپنی تقدیر بدلنے کے لئے اپنا قیمتی ووٹ صرف متحدہ مجلس عمل کے امید واروں کو دیں متحدہ مجلس عمل اس ملک سے کرپشن ،بے روز گاری،غربت کا خاتمہ کر سکتی ہے کیونکہ متحدہ مجلس عمل عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے عوام 25جولائی کو متحدہ مجلس عمل کی دیانت دار قیادت کو ووٹ دیں گزشتہ کئی سالوں سے ہمارے ملک کو کرپشن دیمک کی طرح تباہ کررہی ہے ملک ترقی کرنے کے بجائے مزید قرضوں کا شکار ہورہا ہے جس کے ذمہ دار صرف ہمارے حکمران ہیں علامہ ناظر عباس تقوی کا مزید کہنا تھا حکومت کو چائیے کے فی الفور ملک بھر میں تمام امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے اور 25 جولائی کو پولنگ اسٹیشن پر فوج اور رینجرز کے جوانوں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تا کہ کسی بھی ناخشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔

#