بندھانی فلاحی تنظیم کے صدرکیجانب سے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی کے امیدوار نعمان اسلام شیخ کی حمایت کا اعلان

منگل 17 جولائی 2018 00:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) بندھانی فلاحی تنظیم کے صدر توفیق بندھانی نے برادری سمیت نب سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 207 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار نعمان اسلام شیخ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نعمان اسلام شیخ نے حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کی، بندھانی برادری الیکشن میں انہیں کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حاجی مسلم بندھانی، حاجی یونس، عبدالستار اعوان سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔ اجلاس میں مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ 25جولائی کو ہونیوالے انتخابات میں نواں گوٹھ میں رہائش پذیر بندھانی برادری سمیت دیگر برادریوں کے لوگ قومی اسمبلی کی نشست این اے 207 پر پی پی امیدوار نعمان اسلام شیخ کو ووٹ دیکر کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے اور 25جولائی کو بندھانی برادری سمیت نواں گوٹھ میں رہائش پذیر تمام لوگ پی پی امیدوار نعمان اسلام شیخ کو ہی ووٹ دینگے۔