پاکستان نے ٹیکنالوجی کی دنیا کے اہم سنگ میل کو عبور کر لیا ہے۔

پین کے تعاون سے خلا میں بھیجے گئے سیٹیلائٹ سے لی گئی تصاویر منظر عام پر آگئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 16 جولائی 2018 23:41

پاکستان نے ٹیکنالوجی کی دنیا کے اہم سنگ میل کو عبور کر لیا ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان نے ٹیکنالوجی کی دنیا کے اہم سنگ میل کو عبور کر لیا ہے۔ پین کے تعاون سے خلا میں بھیجے گئے سیٹیلائٹ سے لی گئی تصاویر منظر عام پر آگئی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے 9 جولائی کو چین نے جو چھوان نامی سیٹلائٹ لانچنگ سینٹر میں لانگ مارچ نمر دو سی راکٹ کے ذریعے کامیابی کے ساتھ پاکستان کے زیادہ فاصلے کے سینسنگ سیٹلائٹ نمبر ایک اور پاک ٹیس اے 1 سیٹلائٹ کو خلا میں چھوڑا تھا جو کامیابی سے سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل ہوگئے تھے۔

یہ چین اور پاکستان کے درمیان خلائی لحاظ سے دوسری مرتبہ تعاون ہے۔معلوم ہوا تھا کہ پاکستان کے زیادہ فاصلے کا سینسنگ سیٹلائٹ نمبر ایک چائنا اکیڈمی آف خلائی ٹیکنالوجی کے تحت ایک کمپنی کی جانب سے پاکستان کے لئے تیار کردہ ایک آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ہے۔

(جاری ہے)

جس کا پاکستان کے لینڈر یسورسز کی تحقیق ،ماحول کے تحفظ ،آفات کی نگرانی اور انتظام، فصلوں کا تخمینہ اور شہری منصوبہ بندی سمیت دیگر شعبوں میں استعمال کیا جانا ہے۔

جس سے پاکستان کی قومی معیشت کی ترقی، عوام کی زندگی کو بہتر بنانیاور سماجی ترقی کے فروغ کے لحاظ سے مثبت کردار ادا کیا جائے سکے گا۔اس کے علاوہ اس سیٹلائٹ کے ذریعے چین پاک اقتصادی راہداری اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے لئے سپیشیل ریموٹ سینسینگ انفارمیشن سروس فراہم کی جائے گی ۔ پاک ٹیس اے -1 سیٹلائٹ پاکستان کا خود تیار کردہ کردہ سائنسی ٹیسٹ سیٹلائٹ ہے۔ چین کے تعاون سے پاکستان کے سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجنا پاکستانی تاریخ کی ایک اہم ترین کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے پاکستان نے ٹیکنالوجی کی دنیا کے اہم سنگ میل کو عبور کر لیا ہے۔ پاکستان نے خلا میں چھوڑے گئے سیٹلائیٹس کسے کامیابی سے امیج حاصل کر لئیے ہیں۔