زرعی ماہرین کی پیاز، لہسن کی فصل کو تھرپس سے بچانے کیلئے فوری حفاظتی و تدارکی اقدامات کی ہدایت

منگل 17 جولائی 2018 11:10

قصور۔17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) زرعی ماہرین نے موسم کی تبدیلی کے باعث پیاز اور لہسن کی فصل کو تھرپس سے بچانے کیلئے فوری حفاظتی و تدارکی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا کہ آج کل پیازاورلہسن پرتھرپس کے حملہ کا خطرہ موجودہے جس سے پودوں کے پتے چڑمڑ ہوکر آہستہ آہستہ خشک ہوجاتے ہیں اورحملہ شدہ پتے کی سطح چمکیلی ہوجاتی ہے جس سے فصل کو شدید نقصان پہنچنے اور پیداوار متاثر ہونے کا خطرہ ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ تھرپس کا تدارک اس انداز سے کیاجاسکتاہے کہ کاشتکار فصل کی آبپاشی کرتے رہیں اور پودوں کو سوکانہ آنے دیں۔انہوں نے کہا کہ تھرپس کے کیمیائی انسدادکیلئے امیڈاکلوپرڈ250ملی لیٹرکو 100لیٹرپانی میں ملاکر سپرے کرنے سے تھرپس اور پھپھوندی کا خاتمہ ممکن ہوسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے طبعی انسداد کے سلسلہ میں کھیتوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھتے ہوئے 2سی3بارگوڈی کرنا بھی مفیدثابت ہوسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :