شہباز شریف، سعد رفیق اور ایاز صادق کیخلاف مقدمے کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی

منگل 17 جولائی 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق کیخلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج فیاض احمد بٹر نے میاں محمد شہباز شریف، خواجہ سعدرفیق اور سردار ایاز صادق کیخلاف مقدمے کی سماعت سات اگست تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔سابق وزیراعلی، سپیکراور سابق وزیر ریلوے کیخلاف درخواست عبداللہ ملک نے دائر کی تھی درخواست گزارنے موقف اپنایا تھا کہ پریس کانفرنس میں (ن)لیگ کے رہنما ئو ں نے نگران حکومت کو برا بھلا کہا، شہریوں کی حفاظت کرنا نگران حکومت کی ترجیح ہے۔