الیکشن کمیشن نے 4 صوبائی نشستوں پر انتخابی عمل روک دیا ،انتخابی شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

چاروں صوبوں کے ایک ایک صوبائی اسمبلی کے حلقے پر امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخابی عمل روکا گیا

منگل 17 جولائی 2018 17:53

الیکشن کمیشن نے 4 صوبائی نشستوں پر انتخابی عمل روک دیا ،انتخابی شیڈول ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے 4 صوبائی نشستوں پر انتخابی عمل روک دیا ہے،چاروں صوبوں کے ایک ایک صوبائی اسمبلی کے حلقے پر امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخابی عمل روکا گیا ہے،ان حلقوں پر انتخابی شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر انتخابی عمل روک دیا ہے۔

ان حلقوں پر انتخابی شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ چاروں صوبوں کے ایک ایک صوبائی اسمبلی کے حلقے پر امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخابی عمل روکا گیا ہے، خیبر پختونخوا سے پی کے 78، بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 ، پنجاب اسمبلی کے پی پی 87 اور سندھ اسمبلی کے پی ایس 87 پر انتخابی عمل روکا گیا ہے۔ چاروں حلقوں پر انتخاب عام انتخابات کے بعد ہوگا۔