اسلام آباد کے مسائل کے حل کی کنجی متحدہ مجلس عمل کے اُمیدوار کے پاس ہے،میاں محمد اسلم
جولائی کو ایم ایم اے ملک میں ایک بڑی عوامی قوت کے طور پراُبھر کر سامنے آئیگی،کرپٹ ٹولہ نہیں چاہتا کہ دینی جماعتیں برسراقتدار آکر ان کی لوٹ کھسوٹ کا خاتمہ کریں،جی ایٹ میں کار نر میٹنگ سے محمد کاشف چوہدری ،نور اللہ خٹک ، اسد شاہ اور داکٹر تہذیب الحسن کا خطاب
منگل 17 جولائی 2018 20:08
(جاری ہے)
میاں محمد اسلم نے کہادینی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کی فعالیت سے سیکولر اور لبرل لابی خوفزدہ ہے اور بجاطور پر اپنے اسلام دشمن ایجنڈے کی راہ میں ایم ایم اے کو ایک بڑی رکاوٹ سمجھتی ہے ۔
ایم ایم اے کی بحالی ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کی طرف ایک بڑی پیش رفت ہے ،ایم ایم اے سیکو لر لابی کے ایجنڈے کے راستے میں ایک بڑی دیوار ثابت ہوگا یہی وجہ ہے کہ سیکولر اور لبرل جماعتیں سیخ پا ہورہی ہیں ۔میاں محمد اسلم نے کہا نہوں نے کہا کہ دینی قیادت اور دینی جماعتوں کی قیادت اور کارکنوں کے دامن پر کرپشن،بدیانتی اور بنکوں سے قرضے لیکر ہڑپ کرنے کا کوئی الزام نہیں اور نہ کسی کا نام پانامہ ،دبئی اور لندن لیکس میں ہے ، آج اگر معیشت ،صنعت و تجارت اور زراعت تباہ ہے اور ملکی سا لمیت اور قومی وحدت خطرات میں گھری ہوئی ہے تو اس کی ذمہ دار دینی جماعتیں نہیں وہی لوگ ہیں جو چہرے بدل کراقتدار کے ایوانوں میں پہنچ جاتے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.