ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے استفادہ کرنے والوں کی فراہم کردہ معلومات کو خفیہ رکھا جائے گا، وزارت خزانہ

منگل 17 جولائی 2018 23:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) وزارت خزانہ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے استفادہ کرنے والوں کو یقین دلایا ہے کہ ان کی فراہم کردہ معلومات کو خفیہ رکھا جائے گا اور کسی بھی شخص کو ان تک رسائی کے عمل کو روکنے کیلئے سخت ترین اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے سہولت حاصل کرنے والوں کی معلومات کی لیکیج سکیم کے تحت قابل سزا ہے اور جرم سرزد ہونے پر کم از کم پانچ لاکھ روپے جرمانہ جو دس لاکھ روپے سے زائد نہیں ہو گا اور ایک سال کی قید یا دونوں سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :