Live Updates

پی سی بی گورننگ بورڈ نے 6 ارب 40 کروڑکے سالانہ بجٹ کی منظور دے دی

منگل 17 جولائی 2018 23:58

پی سی بی گورننگ بورڈ نے 6 ارب 40 کروڑکے سالانہ بجٹ کی منظور دے دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) پی سی بی گورننگ بورڈ نے 6 ارب 40 کروڑ کا سالانہ بجٹ منظور دے دی بجٹ میں بورڈ کے اخراجات کا تخمینہ 5 ارب 70 کروڑ روپے لگایا گیا ہی.پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوا۔ ترجمان کے مطابق گورننگ بورڈ نے 6 ارب 40 کروڑ کاسالانہ بجٹ منظور کردیاہے۔بجٹ میں اخراجات 5 ارب 70 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل اخراجات کو بجٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کی نسبت پی سی بی کو رواں سال 133 فیصد زیادہ آمدن ہوئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گورننگ بورڈ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی جگہ آئی سی سی میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کیلیے منصور مسعودکی بھی منظوری دے دی ہے۔اجلاس میں نجم سیٹھی نے بی او جی کو ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے غیرملکی کوچ اور قومی مینز کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر بریفنگ دی۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بی او جی کو نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری انفراسٹرکچر کے کاموں پر بریفنگ دی۔
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات