اپنی دوست کی ہر خواہش پورا کرنے کےلیے 36 ملین ڈالر خرچ کرنے والاکنگال ہو کر چینی جیل پہنچ گیا
امین اکبر منگل 17 جولائی 2018 23:42
دولتمند خاندان سے تعلق ہونے کی بنا پر 29 سالہ ژہانگ شاہانہ طرز زندگی کا عادی ہے۔ جب کوئی چیز پسند آ جائے تو وہ اس کے لیے بھاری رقم بھی خرچ کر دیتا۔ ژہانگ کی اچھی مالی حیثیت کی بدولت اس کے خرچے تو پورے ہو جاتے تھے لیکن دو سال پہلے جب اس کی فری لانس ماڈل اور لائیو سٹریمر یانگ یزہن نے ملاقات ہوئی تو اس کے خرچے آسمان کو چھونے لگے۔ اپنی دوست کو خوش رکھنے کے لیے ژہانگ نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
(جاری ہے)
دو سال کے عرصے میں اس نے اپنی دوست کو مہنگے کپڑے، زیورات اور کاریں بھی تحفے میں دیں۔
دونوں نے دنیا بھر کی سیر بھی کی۔ژہانگ نے اپنی دوست کی فرمائشوں اور اپنے خرچے پوری کرنے کے لیے اپنے باپ کی کمپنی کے 70 ملین یوان یعنی 10.5 ملین ڈالر خرچ کر دئیے۔ اس کے بعد اس نے اپنے امیر دوستوں سے ادھار لینا شروع کر دیا تاکہ جوا کھیل کر اپنے باپ کے پیسے واپس حاصل کر لے۔بدقسمتی سے ”جوا کسی کا نہ ہوا“ کے مصداق ژہانگ کے اپنے پیسے تو کیا واپس آتے، ادھار کے پیسے بھی جوئے میں چلے گئے۔ ژہانگ نے جوئے میں ادھار کے 170 ملین یوان یعنی 25.4 ملین ڈالر ہارے۔ژہانگ جب رقم واپس نہ کرپایا تو بتدریج گرفتار ہوگیا۔
ژہانگ کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ژہانگ نے اعتراف کیا کہ وہ پیسوں کوٹھیک سے استعمال نہیں کرپایا۔ ژہانگ نے اپنی دوست کو بھی اس صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ عدالت میں ژہانگ نے بتایا کہ مکاؤ میں اس کی دوست اسے جوا کھیلنے پر مجبور کرتی تھی۔
چینی میڈیا کے مطابق ژہانگ کی گرفتاری کے فوراً بعد اس کی دوست نے نہ صرف اسے چھوڑ دیا بلکہ ژہانگ کے خلاف مقدمے میں مدعیان کی بھرپور معاونت کی۔ یزہن نے ژہانگ کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر اب دوسرے مردوں کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرنا شروع کر دیں ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.