امیتابھ بچن نے بیٹی کو ’’بہترین‘‘ قرار دے دیا

بدھ 18 جولائی 2018 11:20

امیتابھ بچن نے بیٹی کو ’’بہترین‘‘ قرار دے دیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے بیٹی کو ’’بہترین‘‘ قرار دیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن نے حال ہی میں اپنی بیٹی شویتا بچن نندا کے ساتھ زیورات کے برینڈ کے اشتہار کی عکس بندی مکمل کی جس کی ایک منٹ اور 30سیکنڈ پر مشتمل وڈیو منظر عام پر آگئی ہے یاد رہے کہ امیتابھ بچن اور ان کی بیٹی پہلی بار ایک ساتھ سکرین پر نظر آئے ہیں۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ اور ’’براہماسترا‘‘ میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :