فلم ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر3‘‘ کا گانا’’جگنی‘‘ جاری

بدھ 18 جولائی 2018 12:05

فلم ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر3‘‘ کا گانا’’جگنی‘‘ جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت کی نئی فلم ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر3‘‘ کا گانا’’جگنی‘‘ جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق سنجے دت کی فلم ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر3‘‘ کا گانا’’جگنی‘‘ جاری کر دیا گیا ہے، گانے کے بول کمارجبکہ اس کو کمپوز انجان بھٹچاریا نے کیا ہے۔گانا سنجے دت پر فلمایا گیا ہے۔ فلم کے ہدایت کار تیگ منشو دھلہیا ہیں فلم کی کاسٹ میں اداکار جمی شیر گل،اداکارہ ماہی گل، چیترن گدا سنگھ اور دیپک تجوری شامل ہیں۔ فلم27جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔