پاراچنار میں پہاڑی تودہ گرنے سے باپ بیٹی جاں بحق

بدھ 18 جولائی 2018 15:07

پاراچنار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) لوئرکرم میں پہاڑی تودہ گرنے کے نتیجے میں باپ اور بیٹی دونوں جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لوئرکرم کے علاقہ پیرقیوم میںبدھ کی صبح پہاڑی تودہ کی زدمیں آنے سے گل رسول اوراس کی 10سالہ بیٹی نازیہ جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

گل رسول کے پسماندگان میں بیوہ اور15سالہ بیٹاشامل ہیں ۔اہل علاقہ نے مقتدرحکام سے اس غریب خاندان کی مدد کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :