پاکستان سمیت 100بین الاقوامی طلباء کی چینی یونیورسٹی سے گریجوایشن مکمل

یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے پر فخر محسوس کرتی ہوں، پاکستانی طالبہ فرحین طارق

بدھ 18 جولائی 2018 15:46

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان سمیت بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے منسلک ممالک کے 100طلباء نے ہوبی صوبے کے دارالحکومت ووہان کی چائنہ یونیورسٹی آف جیو سائنسز سے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کر لی،اس یونیورسٹی سے گریجوایشن حاصل کرنے والے یہ پہلے بین الاقوامی طلباء ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی نے سلک روڈ انسٹٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن کالج 2015میں قائم کیا تھا اس میں جیالوجی،معدنیات،انرجی،ماحولیات اور خلائی سائنس شامل ہیں۔

یونیورسٹی نے اعلیٰ تعلیمی ٹریننگ کیلئے بھی ایک مرکز تشکیل دیا ہے۔جبکہ ذہین طلباء کے درمیان رابطے کے لیے بھی ایک پلیٹ فارم قائم کیا ہے۔پاکستانی طالبہ فرحین طارق نے یونیورسٹی سے گریجوایشن کی ہے وہ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے پر فخر محسوس کرتی ہیں۔کیونکہ اسے بہت سے دوست ملے اور اسکا بہت خیال رکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :