کراچی: اردو یونیورسٹی میں اساتذہ کا احتجاج، رینجرز طلب

پیر 21 اکتوبر 2024 15:45

کراچی: اردو یونیورسٹی میں اساتذہ کا احتجاج، رینجرز طلب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2024ء) کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی میں اساتذہ نے وی سی آفس میں احتجاج کیا۔احتجاج کرنے والے اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ 3 ماہ سے روکی ہوئی تنخواہیں جاری کی جائیں۔

(جاری ہے)

احتجاج کرنے والے اساتذہ نے کہاکہ تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں تو وائس چانسلر کو دفتر میں داخل ہونے نہیں دیں گے۔وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر آفس نے صورت حال کو سنبھالنے کے لیے پولیس اور رینجرز کو طلب کر لیا۔