بورڈ آف انٹرمیڈیٹ زیر اہتمام سیکنڈ اینول امتحان کا پہلا پرچہ (کل )ہوگا، ترجمان

بدھ 16 اکتوبر 2024 17:30

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ زیر اہتمام سیکنڈ اینول امتحان کا پہلا پرچہ (کل )ہوگا، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2024ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحان سیکنڈ اینول 2024کا پہلا پرچہ (کل ) جمعرات کوہوگا۔ ترجمان کے مطابق مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، لاہور ڈویژن میں گرلز اور بوائز کے کل 70امتحانی سنٹرز مقرر کیے گئے ہیںجن میں 70سپرنٹنڈنٹس، 70ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس 414نگران عملہ شامل ہے جبکہ28موبائل انسپکٹرز ، 19ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز اور 55ریذیڈنٹ انسپکٹرز کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں نے کہا ہے کہ میٹرک امتحان سیکنڈ اینول 2024 میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے ویژن کے مطابق زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت امتحان منعقد کیا جا رہا ہے، بوٹی مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور اس سلسلہ میں کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی اور روزانہ کی بنیاد پر تمام امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انٹر امتحان سیکنڈ اینول 2024میں 51456امیدوارن شرکت کریں گے جس میں 51069پرائیویٹ جبکہ 397ریگولر امیدواران شامل ہیں ،70امتحانی سنٹرز میں امیدوار امتحان دیں گے جبکہ تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144نافذ ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ امیدواروں کو رولنمبر سلپ دیکھنے کے بعد امتحانی سنٹرز میں داخلے کی اجازت ہوگی۔