لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں شناختی کارڈ کے بغیر طالبات کا داخلہ نہیں ہو سکے گا

منگل 15 اکتوبر 2024 22:58

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں شناختی کارڈ کے بغیر طالبات کا داخلہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2024ء) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں شناختی کارڈ کے بغیر طالبات کا داخلہ نہیں ہو سکے گا۔ ہراسمنٹ کے واقعات کے تدارک کیلئے منعقدہ اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی قریشی نے کہا کہ یونیورسٹی میں طالبات اور سٹاف سب کی عزت نفس کا پورا خیال رکھا جائیگا۔ فیکلٹی ممبرز کو تعلیم کے ساتھ ساتھ طالبات کی تربیت پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

اس مقصد کیلئے پروکٹوریل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طالبات کیلئے یونیورسٹی گیٹ دوپہر 12بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے البتہ کسی طالبہ کو اگر یونیورسٹی سے جلدی جانے کی مجبوری ہو تو ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کا اجازت نامہ لازم ہوگا۔ وائس چانسلر نے ہدایت کی کہ کسی ہنگامی حالت میں طالبات کی رہنمائی اور ان کو ڈسپلن میں رکھنا اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔ انتظامیہ چیف سیکورٹی آفیسر کے ساتھ مشاورت سے ہنگامی صورت حال سے نبٹنے اور معلومات کی بروقت رسائی کا میکانزم تیار کرے گی۔ مزید برآں سمسٹر بریک پر طالبات کو امتحانات کی تیاری کیلئے یونیورسٹی میں 16سے 18 اکتوبر تین یوم کی چھٹی دے دی گئی۔

متعلقہ عنوان :