ضلع انتظامیہ کرک کا صابر آباد میں مختلف میڈیکل سٹورز کا معائنہ

بدھ 18 جولائی 2018 16:57

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء)ضلع انتظامیہ کرک نے مضافاتی علاقے صابر آباد میںجعلی اور زائد المیعادادویات کا قلع قمع کرنے کیلئے مختلف میڈیکل سٹورز کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عابد اللہ کی ہدایت پر ڈرگ کنٹرول ٹیم نے صابر آباد کے مختلف میڈیکل سٹورز کا معائنہ کیا اور برآمد ہونے والی غیر معیاری اورمشتبہ ادویات کے نمونے تجزیے کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے جن کی رپورٹ آنے پر مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر ڈرگ کنٹرول ٹیم کی جانب سے سٹور مالکان کوڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور ادویات کو متعلقہ طریقہ کارکے مطابق سٹور کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔