بہاولنگر، الیکشن کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے پریذائیڈنگ آفیسرز سے حلف لینے کی تقریب کا انعقاد

بدھ 18 جولائی 2018 18:16

بہاولنگر، الیکشن کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے پریذائیڈنگ آفیسرز سے ..
بہاولنگر۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) الیکشن کے عمل کو شفاف ،غیر جانبدار بنانے کیلئے پریذائیڈنگ آفیسرز سے حلف لینے کی تقریب منعقد ہوئی ، اس موقع پر حلقہ پی پی 240 کے تمام مرد و خواتین پریذائیڈنگ آفیسرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بہاول نگر میںپی پی240کے پریذائیڈنگ افسران نے بھی حلف اٹھا لیا‘ اس حوالے سے گورنمنٹ سٹی ہائی سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران ریٹرننگ آفیسر سینئر سول جج احسن یعقوب نے 141 پریذائڈنگ آفیسرز سے حلف لیا۔

اس موقع پر احسن یعقوب نے ہدایت کی کہ افسران اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دیں، نتائج انتہائی احتیاط اور ذمہ داری سے مرتب کر کے اپنے اینڈرائیڈ فون کے ذریعے بتائے گئے نمبر پر ارسال کریں، گنتی مکمل ہوتے ہی تمام سامان اور نتائج کی ہارڈ کاپی آر او کے دفتر جمع کروائیں۔

متعلقہ عنوان :