قوم تحریک انصاف کو ووٹ دے کر ملک و قوم کا مستقبل محفوظ بنائیں‘ڈاکٹر مراد راس

بدھ 18 جولائی 2018 18:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق رکن پنجاب اسمبلی و حلقہ پی پی 159 سے امیدوار ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی انتخابی مہم اور نئے پاکستان کے سفر میں خواتین کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کی خواتین اپنے بچوں کے لیے سنہرا مستقبل چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عسکری 5 میں کارنر میٹنگ کے دوران کیا اس موقع پر اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔انہوں نے مزید کہا کہ 25 جولائی کو عوام کے ہاتھ ایک پرچی نہیں بالکہ اپنے بچوں کا مستقبل ہو گا قوم تحریک انصاف کو ووٹ دے کر ملک و قوم کا مستقبل محفوظ بنائیں۔