نواز شریف اور مریم نواز کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا گیا
نوازشریف اور مریم نواز کی آئندہ چند روز میں پولیس ریسٹ ہاؤس سہالہ منتقلی کا امکان، تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے
محمد علی بدھ 18 جولائی 2018 22:39
(جاری ہے)
سہالہ ریسٹ ہاوس کو پہلے سے سب جیل قرار دیدیا گیا ہے اور اس کی سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مریم نواز اور نواز شریف کی جیل سے ریسٹ ہاوس منتقلی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔
دوسری جانب یہ بھی خبر سامنے آئی کہ نواز شریف اور مریم نواز خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں پا رہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اڈیالہ چھوڑنے سے انکار کردیا تھا۔ مریم نواز کو گمان تھا کہ صرف انہیں سہالہ ریسٹ ہاوس منتقل کیا جائے گا، اس انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ کسی صورت اپنے والد کو اڈیالہ جیل میں چھوڑ کر کہیں اور نہیں جائیں گی۔ مریم نواز نے دوسری مرتبہ سہالہ ریسٹ ہاوس منتقل ہونے سے انکار کیا ہے۔ اس سے قبل انہیں گرفتاری کے موقع پر بھی سہالہ ریسٹ ہاوس رکھنے کی پیش کش کی گئی تھی۔ تاہم مریم نواز نے اس وقت بھی یہ پیش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ تاہم اب ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صرف مریم نواز ہی نہیں بلکہ نواز شریف کو بھی اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔ نوازشریف اور مریم نواز کی آئندہ چند روز میں پولیس ریسٹ ہاؤس سہالہ منتقلی کا امکان ہے۔ نوازشریف اور مریم نواز کی سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے سہالہ ریسٹ ہاؤس کو پہلے ہی سب جیل قرار دیا جا چکا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.