خاران،الفتح پینل اور بلوچستان عوامی پارٹی کے کا انتخابی اتحاد قائم

جمعرات 19 جولائی 2018 00:00

خاران،الفتح پینل اور بلوچستان عوامی پارٹی کے کا انتخابی اتحاد قائم
خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) الفتح پینل اور بلوچستان عوامی پارٹی کے کا انتخابی اتحاد قائم الفتح پینل کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار میر احمد نواز محمد حسنی بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی خاران پی بی 42 میر عبدالکریم نوشیروانی کے حق میں دستبردار جبکہ این اے 270 واشک پنجگور اواران کی نشست پر میر عبدالکریم نوشیروانی میر احمد نواز محمد حسنی کے حق میں دستبردار جبکہ میر نورالدین نوشیروانی این اے 268کی نشست پر الفتح پینل کے سربراہ سردار فتح محمد حسنی کے حق میں دستبردار اور خاران صوبائی اسمبلی پی بی 42کی نشست پر میر نورالدین نوشیروانی میر عبدالکریم نوشیروانی کے حق میں دستبردار‘ میر عبدالکریم نوشیروانی این اے 268 خاران نوشکی چاغی کی نشست پر الفتح پینل کے سربراہ سردار فتح محمد حسنی کو اپنے پارٹی کے ساتھ ووٹ کرئنگے اور این اے 270 واشک پنجگور اوران میں میر احمد نواز محمد حسنی کو ووٹ کرئنگے جبکہ میر احمد نواز محمد حسنی میر عبدالخالق محمد حسنی اور الفتح پینل کے سربراہ سردار فتح محمد حسنی خاران کی صوبائی اسمبلی پی بی 42 میں میر عبدالکریم نوشیروانی کو ووٹ کریں گے یہ فیصلہ اور اتحاد الفتح پینل کے سربراہ سردار فتح محمد حسنی بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر شعیب نوشیروانی میر عبدالخالق محمد حسنی میر احمد نواز محمد حسنی میر نورالدین نوشیروانی کے درمیان منعقدہ میٹنگ میں ہوئے۔