سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر حسین بخاری کی انتخابات میں رینجرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کی مخالفت

الیکشن کمیشن آئین پر عمل کرے، رینجرز کی ذمے داری صرف امن و امان کو برقرار رکھنا ہے ،الیکشن کمیشن کا کام انتخابی عمل کو شفاف بنانا ہے،بیان

جمعرات 19 جولائی 2018 21:14

سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر حسین بخاری کی انتخابات میں رینجرز کو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے انتخابات میں رینجرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی باوردی آفیسر کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کی بجائے پریزائڈنگ آفیسرکو مجسٹریٹ کے اختیارات دئیے جائیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں نیر بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین پر عمل کرے، رینجرز کی ذمے داری صرف امن و امان کو برقرار رکھنا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کا کام انتخابی عمل کو شفاف بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجسٹریٹ کے اختیارات صرف اور صرف پریزائڈنگ آفیسر کے پاس ہونے چاہئیں۔