ٹبہ سلطان پور میں صفائی اور سیوریج کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر

جمعرات 19 جولائی 2018 23:54

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر احمد ناصر عزیز ورک کے ہمراہ ٹبہ سلطان پور میں ہفتہ صفائی و شجرکا ری مہم کا افتتاح کیا ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر احمد نا صر عزیز ورک نے چوک عاصم ٹبہ سلطان پور میں پودے لگا ئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کر نا اولین تر جیحات ہیں ٹبہ سلطان پور میں صفائی اور سیوریج کے مسائل حل کئے جائیں گے ٹبہ سلطان پور میں سیوریج کا مسئلہ کا فی سنگین ہے اس کے حل کے لئے لو کل گو رنمنٹ سے مشاورت کے بعد فنڈز حا صل کئے جائیںگے۔

اور اس علاقے کے درینہ مسائل کو مراحلہ وار حل کر کے اس کو خوبصورت اور صاف ستھرا قصبہ بنائیں گے ضلع کو نسل کی مشینری اور دیگر وسائل ٹبہ کے مسائل حل کرنے کے لئے مہیا کئے جائیں گے بہت جلد اہل علاقہ کو صفائی اور خو بصورتی نظر آئے گی سٹرکوں ،گلی محلوں اور رہائشی علاقوں سے با قا عدگی سے کوڑا کر کٹ اٹھا یا جائے گا انہوں نے مز ید کہا کہ پو ریی قصبے میں شجر کا ری مہم کو بھی کا میاب بنا یا جائے گا سٹرکوں ، سکولوں اور دیگر سر کا ری دفاتر میں پودے لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پودے لگانے کے ساتھ ان کی حفاظت اور آبیا ری کر نا بھی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے تاجر وں اور مقا می رہائشیوں اس نیک کام میں آگے آنا چاہیے۔ پودے ہمارے ماحول کو خو بصورت اور دیدہ زیب بنا تے ہیں اور ہمیں ٹھنڈک کا احساس دیتے ہیں اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعید احمد خان نے بھی چوک عاصم میں پو دا لگا یا چیف آفیسر ضلع کو نسل سید احسان سرور زیدی اور ڈسڑکٹ آفیسر انفرا سٹکچر منظور حسین ،ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس رانا خلیل احمد بھی مو جود تھے۔